رواں برس 2024ء کے نوبل انعام برائے طب کا اعلان کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رواں سال طبیعیات کے شعبے میں بھی شعبۂ طب کی طرح 2 سائنس دانوں کو نوبل انعام دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال طبیعیات کے شعبے میں نوبیل انعام 2 سائنس دانوں جان جے ہوپ فیلڈ اور جیفری ای ہنٹن کو دیا گیا ہے۔
امریکی سائنس داں ہوپ فیلڈ اور ان کے ساتھ برطانوی و کینیڈین سائنس دان جیفری ای ہنٹن کو مصنوعی عصبی نظام کی مشین لرننگ دریافت اور ایجادات پر نوبیل انعام سے نوازا گیا ہے۔
فزکس کا انعام رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے دیا گیا ہے، نوبل انعام جیتنے والوں کو 1.1 ملین ڈالرز کی انعامی رقم سے نوازا گیا ہے جسے دونوں سائنسدانوں کے درمیان برابر برابر تقسیم کیا جائے گا۔