• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں ڈی چوک پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے پیشِ نظر پنجاب کے اضلاع میں ہونے والا احتجاج منسوخ کردیا گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ چور حکمران ظلم اور سفّاکیت ترک کرنے پر آمادہ نظر نہیں آرہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو ہوگا۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ یہ سب پاکستان کو عدم استحکام کرنے کی کڑی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اکٹھے ہورہے ہیں،  2014 میں دھرنا دیا گیا، 9 مئی کا واقعہ ہوا، یہ بین الاقوامی سازشوں کے مہرے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ 90 کی دہائی کے مہرے ہیں، آج بھی بلوچستان میں 12 مزدور شہید ہوئے، ملک کو یرغمال بننے نہیں دیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اقتدار آنے جانے کی چیز ہے، کسی کی میراث نہیں،  بانی پی ٹی آئی اقتدار سے محروم ہوگیا تو 9 مئی برپا کردیا۔

قومی خبریں سے مزید