• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا 4 رکنی وفد وزارت خارجہ پہنچ گیا، ذرائع


فوٹو: ریڈیو پاکستان
فوٹو: ریڈیو پاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کےلیے غیر ملکی وفود کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، بھارت کا 4 رکنی وفد وزارت خارجہ پہنچ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وفد ایس سی او کے نیشنل کوآرڈینیٹرز اجلاس میں شرکت کیلئے وزارت خارجہ پہنچا۔

ایس سی او سربراہان حکومت اجلاس کیلئے ایجنڈا، دستاویزات اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی، بھارتی وفد میں ایم آنند پرکاش، پرویر سنگھ، رشبھ دیو اور دیبراتا شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کا 76رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ چین کا 15 رکنی، کرغزستان کا 4 اور ایران کا 2 رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کےلیے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید