• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئین شپ: پاکستان کے اختشام الحق نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

انڈونیشیا کے شہر ٹینگرنگ میں کھیلی جانے والی چھٹی ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں 87 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں ملائیشیا کے زبیر ایم ایس نے پاکستان کے اختشام الحق کو 5-7 اور 7-12 پوائنٹس کے فرق سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا۔ اختشام الحق سلور میڈل کے حقدار ٹھرے۔ 

اس قبل کھیلے گئے سیمی فائنل میں اختشام الحق نے انڈونیشیا کے اظہر سلیم کیخلاف 13-10 اور 0-10 سے کامیابی حاصل کی۔

مردوں کی 68 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں قازقستان کے کسانوو ازیات نے پاکستان کے ارباز خان کو 1-2 شکست دے دی۔ ارباز خان نے پہلے راؤنڈ میں 6-8 سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم کسانوو ازیات نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں 7-9 اور تیسرے راؤنڈ میں 7-19 سے فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

خواتین کی 73 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں میں کوریا کی شن جیونگین نے پاکستان کی ملیحہ علی کو 0-3 اور 1-4 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔

خواتین کی 57 کلوگرام کیٹیگری میں فلپائن کی میک کین نکول نے پاکستان کی نور فاطمہ کیخلاف 3-5 اور 7-5 کے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید