کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی میزبانی پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے اس میں اہم رہنمائوں چینی و روسی وزیر اعظم کی شرکت خوش آئند بات ہے، جس سے دنیا میں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کیا جارہا ہے،اس کانفرنس سےمتعلقہ ملکوں ، خطے اور دنیا میں بہتری و ترقی کی راہیں کھلیں گی، پاکستان کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، نئے معاہدے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گےجبکہ ملک میں سیاسی استحکام لانے میں بھی مدد ملے گی، پی ٹی آئی کو اس موقع پر سمجھداری اور اپنی سیاسی بصیرت کااظہارکرنا چاہئے، کانفرنس سے سی پیک منسوبے کی تکمیل میں بھی مدد ملے گی۔