راولپنڈی پولیس کی نفری شہر بھر میں مختلف مقامات پر تعینات ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس امن و امان کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ یا قانون کی خلاف ورزی قابلِ قبول نہیں۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیر قانونی افعال میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، احتجاج کے پیچھے کار فرما عناصر کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ طلباء اس قوم کا مستقبل ہیں، غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔
ترجمان نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو غیر قانونی سرگرمی سے دور رکھیں۔