• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول: آج تھیٹر پلے ’می رقصم‘ اور ’سالگرہ‘ پیش ہوں گے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں جنگ، جیو ٹی وی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے اشتراک سے ’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ جاری ہے۔

’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ میں آج شام 7 بجے ہدایت کار عمران افتخار کا تھیٹر پلے ’می رقصم‘ اردو زبان میں پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ  رات 8 بجے ہدایت کار پارس مسرور کا تھیٹر پلے ’سالگرہ‘ سندھی زبان میں پیش کیا جائے گا۔

38 روزہ عالمی ثقافتی میلے میں دنیا کے نامور ڈانسر، تھیٹر، میوزک اور فائن آرٹ کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کراچی آئے ہیں۔

’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ آرٹس کونسل آف پاکستان میں 2 نومبر تک جاری رہے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید