• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول: تھیٹر پلے ’می رقصم‘ آج پھر پیش ہو گا

فوٹو بشکریہ آرٹس کونسل آف پاکستان
فوٹو بشکریہ آرٹس کونسل آف پاکستان

کراچی میں جنگ، جیو ٹی وی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے اشتراک سے ’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ جاری ہے۔

’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ میں آج رات 8 بجے ہدایت کار عمران افتخار کا تھیٹر پلے ’می رقصم‘ اردو زبان میں پیش کیا جائے گا۔

یہ تھیٹر پلے کل شام 7 بجے بھی پیش کیا گیا تھا۔

38 روزہ عالمی ثقافتی میلے میں دنیا کے نامور ڈانسر، تھیٹر، میوزک اور فائن آرٹ کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کراچی آئے ہیں۔

’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ آرٹس کونسل آف پاکستان میں 2 نومبر تک جاری رہے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید