• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیت ضروری تھی، ہمیں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، شان مسعود

شان مسعود--- فائل فوٹو
شان مسعود--- فائل فوٹو

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

ملتان میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم میچ میں 20 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

شان مسعود نے کہا کہ ہم نے ملتان میں زیادہ ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے ہیں، بنگلادیش کے خلاف سیمرز کو کھلایا، اس ٹیسٹ میں پلان تبدیل کیا اور اسپنرز کو آزمایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ جیت ضروری تھی، ہمیں ہر جگہ 20 وکٹیں لینی ہیں، ہمیں لیڈ ملنا بہت اچھا رہا، اس لیڈ نے ہماری مدد کی۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

تین ٹیسٹ کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید