• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر زمان نے بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کے نام بتادیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم ترین کھلاڑیوں کے نام بتادیے۔

آن لائن پریس کانفرنس میں فخر زمان نے کہا کہ دبئی کی وکٹیں اب پہلے کی طرح سلو نہیں ہوتیں، گراؤنڈ اسٹاف پر منحصر ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں کیسی وکٹیں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر جگہ فلیٹ وکٹیں ہونا اچھی بات نہیں، مختلف کنڈیشنز میں کھیلنا چاہیے، انٹرنیشنل لیول پر کھیلنے والا ہر پلیئر میچ ونر ہی ہوتا ہے وہ ٹیم کیلئے کھیلتا ہے۔

اوپننگ بیٹر نے مزید کہا کہ میری نظر میں ہاردیک پانڈیا، ویرات کوہلی اور روہت شرما بھارت کےلیے اہم پلیئرز ثابت ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل آئی ایل ٹی20 میں میری اچھی تیاری ہو رہی ہے، ڈومیسٹک میچز کھیلے ہیں، لیگ کھیل رہا ہوں، میری فٹنس اور فارم دونوں ٹھیک ہیں۔

فخر زمان نے یہ بھی کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل اور سنچری کی یادیں ہمیشہ تازہ رہیں گے، اُس وقت ٹیم کا مورال ڈاؤن تھا لیکن ہم نے شاندار پرفارمنس دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تیاری کررہے ہیں اور بھارتی پلیئرز بھی اپنی تیاری کررہے ہوں گے، لوگ زیادہ مسئلہ بنادیتے ہیں جب بڑے پلیئرز آؤٹ آف فارم ہوتے ہیں۔

اوپننگ بیٹر نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں وکٹیں زیادہ چیلنجنگ نہیں ہوتیں، اپنے کیرئیر میں یہی سیکھتے ہیں کہ کچھ بھی ہو ہمیں کھیل پر فوکس رکھنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت آتا تو اچھا ہوتا لیکن یہ چیزیں ہمارے کنٹرول میں نہیں، بھارت کے خلاف میچ میں ہوم کراؤڈ کی کمی محسوس ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید