ویسٹ انڈین فاسٹ بولر جیڈن سیلز نے کہاہے کہ ملتان ٹیسٹ کا پہلے دن ہم پلان کے مطابق کھیلے ہیں۔
ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران جیڈن سیلز نے کہا کہ ہم نے پلاننگ کی اور پہلا سیشن ہمارے حق میں رہا، امید ہے دوسرے دن بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کے پہلے دن ہم پلان کے مطابق کھیلے، وکٹ مشکل نہیں ہے فاسٹ بولر کو مدد مل رہی ہے۔
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ محمد رضوان اور سعود شکیل نے اچھی بیٹنگ کی، ہمارے پاس بولرز ہیں، اسپنر ہیں دوسرے روز بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں آئے ہیں، ہمارا بولنگ اٹیک بھی اچھا ہے، میچ تاخیر سے شروع ہوا اس لیے اسپنرز پر زیادہ توجہ دیں گے۔