• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ملتان میں ہوگا۔

پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے ، قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی پیش کرنے والے اسپنر نعمان علی اور ساجد  ٹیم میں شامل ہیں جبکہ ابرار احمد تیسرے اسپنر ہوں گے۔

ٹیسٹ ڈیبیو کے لیے پرعزم اوپنر بلے باز محمد ہریرہ کا کہنا ہے کہ ملک کی نمائندگی بڑا اعزاز ہے، اپنے چاچا شعیب ملک کے نقش قدم پر چل ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسمبر 2006 کے بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید