• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی ضمانت کی درخواستیں خارج

عامر مغل --- فائل فوٹو
عامر مغل --- فائل فوٹو 

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کے رہنما عامر مغل کی 2 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کر دیں۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے رہنما کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت عامر مغل انسداد دِہشت گردی عدالت پیش نہیں ہوئے، ان کی جگہ ان کے وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج نے پی ٹی آئی کے رہنما کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دیں۔

واضح رہے کہ عامر مغل کے خلاف تھانہ سنگجانی اور تھانہ نون میں مقدمات درج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید