اسٹار بلے باز جو روٹ کو ایک بار پھر انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی ملنے کا امکان ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد جو روٹ کو کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے۔ وہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے کپتانی کا عہدہ سنبھالیں گے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ جو روٹ اگلے سال ایشز سیریز تک کپتان برقرار رہ سکتے ہیں۔
دوسری جانب مارکس ٹریسکوتھک کو انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کی توقع ہے، پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹریسکوتھک کو عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں دی جاسکتی ہیں۔