کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کر کے مسجد کے پیش امام کے ساتھ اسلحے کے زور پر موبائل فون چھیننے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھی کے ساتھ مل کر چند دن قبل بلدیہ میں مسجد کے پیش امام سے موبائل فون چھینا تھا۔
’جیو نیوز‘ کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو امامِ مسجد سے موبائل فون چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزم شہباز عرف خائستہ سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ اس کے فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے۔