کراچی لی مارکیٹ کی رہائشی عمارت کے فلیٹ سے 4 خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔
چاروں خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں، لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
قتل کی گئی خواتین میں ماں، بیٹی، نواسی اور بہو شامل ہیں، جن کی عمریں 13، 18، 19 اور 51 سال ہیں۔
گھر کے سربراہ محمد فاروق نے کہا کہ واردات کے وقت وہ اور اس کے دونوں بیٹے گھر پر نہیں تھے، کسی پر شک نہیں۔
کراچی لی مارکیٹ میں فلیٹ سے چار خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لواحقین نے فی الحال کسی پر شک کا اظہار نہیں کیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ گھر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے وقت وہ گھر میں موجود نہیں تھے۔