• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا میں بجلی سستی کرنے سے متعلق درخواست جمع

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی سستی کرنے سے متعلق درخواست جمع کرادی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سی پی پی اے نے فی یونٹ بجلی 70 پیسے سستی کرنے کی درخواست دی ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی سستی کرنے کی درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 30 اکتوبر کو ہوگی، اس کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید