وزیر آ با د ( جنگ نیو ز ) مسلم لیگ ق کے مر کز ی رہنما چو ہد ری پر ویز الہی نے کہا ہے کہ یہا ں تر کی جیسا ہوا تو لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے اور حکمرانوں کو چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔یہ بات انہوں نے وزیرآباد میں ایک تقریب سے خطاب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ حکمراں اور ان کے ساتھی ہر وقت جمہوریت کا راگ الاپتے ہیں لیکن آرمی چیف کے بینرز دیکھ کر ان کی ٹانگیں کانپ جاتی ہیں۔پرویزالٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کسانوں سمیت ہر شعبے کے لوگوں سے دھوکا کیا ہے،غریب آدمی اور اس کے بچوں کیلئے تعلیم ہے نہ دوائی، انہیں صرف خودکشیاں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہر ادارہ تباہی کی طرف گامزن ہے، ترکی میں حکومت نے عوام کیلئے کام کیا، طیب ارد وان کی حکومت نے ملک کے تمام قرضے ختم کیے جبکہ ن لیگ کی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لیے ہیں۔