• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترمیم کا پورا پیکج عدلیہ فتح کرنے کیلئے ترتیب دیا گیا،جماعت اسلامی

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے ٹی وی انٹرویومیں کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا پورا پیکج عدلیہ کو فتح کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا۔ ادھرصوبائی امیر جاوید قصوری نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے نام پر رات کی تاریکی میں جو کھیل کھیلا گیا اس نے حکمرانوں کی ترجیحات کو بے نقاب کر دیا۔