• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سری لنکا کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جنرل ساحر شمشاد

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا کیساتھ اپنے پائیدار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی پہنچے، جہاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سے ملاقات کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ سکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے  کہا کہ پاکستان دفاع اور سلامتی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم رکھتا ہے۔ 

سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو سراہا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے کوششوں کو سراہا۔ 

اس موقع پر جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر آمد پر تنیوں مسلح افواج کے دستے نے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

قومی خبریں سے مزید