گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ آصف زرداری ایوان صدر میں نہ بیٹھے ہوتے تو یہ سسٹم 6 ماہ نہیں چل سکتا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ جیتنے کے پیچھے چین کی سپورٹ تھی کیونکہ زرداری نے چین کے 13، 14 دورے کیے۔
سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے آصف زرداری کو مفاہمت کا بادشاہ قرار دیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آصف زرداری کے خلاف بات کرنے والے پہلے ضرور تحقیق کر لیں۔