• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولڈ پلے کنسرٹ، میسی اہلیہ کے ہمراہ کیمرا سامنے آنے پر شرما گئے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

فٹ بال اسٹار لیونل میسی اہلیہ کے ہمراہ کولڈ پلے کنسرٹ میں کیمرا سامنے آنے پر شرما گئے، سوشل میڈیا صارفین کو یہ لمحہ بھا گیا۔

فٹبال کے عالمی سپر اسٹار میسی حال ہی میں امریکی شہر میامی کے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں منعقدہ کولڈ پلے کے کنسرٹ میں شریک ہوئے، جہاں ان کی موجودگی اور اہلیہ انتونیلا روکوچو کے ساتھ کیمرے میں شرمیلی جھلک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

میسی اپنی اہلیہ اور 3 بچوں کے ساتھ ایک پرائیویٹ سوئیٹ میں بیٹھے کنسرٹ سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے، کنسرٹ کے دوران جب اسٹیڈیم کے مشہور ’کس کیم‘ نے اس جوڑے کو اسکرین پر دکھایا تو شائقین نے جوش و خروش سے ’میسی، میسی‘ کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔

ان کی اہلیہ انتونیلا نے پُراعتماد انداز میں ہنستے ہوئے ہاتھ ہلایا، وہیں میسی کچھ جھجکتے اور شرماتے ہوئے صرف مسکرائے، دونوں کے بےساختہ اور  دلچسپ انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

کولڈ پلے کے مرکزی گلوکار کرس مارٹن نے بھی میسی کی موجودگی کو سراہا اور اسٹیج پر کہا کہ شکریہ میسی، آپ نمبر ون اسپورٹس پرسن ہیں، اس جذباتی لمحے پر اسٹیڈیم تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بوسٹن کنسرٹ میں ایک اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا، جس میں ایسٹرونامر کمپنی کے سابق سی ای او اینڈی بائرن اور سابق ایچ آر ہیڈ کرسٹن کیبوٹ کو ایک دوسرے کے قریب اور بوس و کنار کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید