مبینہ ……
پاپا، آج اسکول کا بہت سا کام ملا ہے۔
کیا آپ مجھے ہوم ورک کروادیں گے؟
میرے بیٹے نے پوچھا۔
ضرور، کیوں نہیں،
میں نے شفقت بھرے لہجے میں کہا۔
پہلا اسائنمنٹ اردو کا ہے۔
الفاظ کے جملے بنانے ہیں۔
ایک لفظ ہے، مبینہ۔
میں نے سوچ کر کہا،
آپ کو لفظ کا مطلب بتادیتا ہوں۔
جملہ خود بنانے کی کوشش کریں۔
مبینہ کا مطلب ہے،
بیان کیا گیا۔
حقیقت کچھ بھی ہو،
لیکن جو بتایا جائے،
اسے مبینہ کہتے ہیں۔
بیٹے نے سر ہلایا،
جیسے سمجھ گیا ہو۔
پھر نوٹ بک میں جملہ لکھا،
پاپا ہمارے گھر کے مبینہ سربراہ ہیں۔