• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب پشاور نے دھوکا دہی سے 44 لاکھ لینے والی جعلی افسر کو گرفتار کرلیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو (نیب) اینٹی کرپشن پشاور نے کارروائی کرکے جعلی نیب افسر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نیب عبدالجلیل کے مطابق گرفتار ملزم نے کوہاٹ میں واپڈا ملازم سے دھوکے سے 44 لاکھ روپے وصول کیے۔

نیب ترجمان کے مطابق ملزم نے جعلی نیب افسر بن کر متاثرہ شخص کو مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دیں۔

ترجمان نیب کے مطابق گرفتار ملزم پولیس میں ملازم ہے، جس نے خود کو نیب افسر ظاہر کیا۔

قومی خبریں سے مزید