• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا کیوں گئیں؟ صنم جاوید نے بتا دیا

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی محفوظ نہیں، یہاں پولیس کا جب دل چاہتا ہے گھروں میں گھس جاتی ہے۔

سرگودھا میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی لندن پلان کے تحت جب جیل گئیں تو وہ ڈیل تھی، ان کی رہائی پر ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو شرم کرنی چاہیے۔

صنم جاوید نے کہا کہ ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو شرم کرنی چاہیے، کیا ان کے گھر ماں بہن نہیں؟

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی خیبر پختون خوا میں زیادہ محفوظ ہیں کہ وہاں ہماری حکومت ہے۔

صنم جاوید نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد پولیس کی نفری بنی گالہ اور زمان پارک پہنچ گئی تھی۔

پی ٹی آئی کی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بنی گالہ اور زمان پارک پر پولیس کے سبب بشریٰ بی بی کو کے پی جانا پڑا۔

قومی خبریں سے مزید