فرانس کے وزیرِ خارجہ جین نول باروٹ کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اگلے ہفتے ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات پُرامن طریقے سے ہوں گے۔
جین نول باروٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ جو بھی امریکی صدر منتخب ہوا، اس کے ساتھ کام کریں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم الیکشن ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ پُرامن حالات میں ہو سکتا ہے لیکن میں یقین سے یہ بات نہیں کہہ سکتا۔
فرانس کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکی انتخابات کے دوران ہونے والا کوئی بھی تشدد کا واقعہ دنیا بھر کی جمہوریتوں کے لیے تباہ کن ہو گا۔
واضح رہے کہ امریکی انتخابات اگلے ماہ 5 نومبر کو ہوں گے جن پر دنیا بھر میں گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔