• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کے اسرائیل میں راکٹ حملے، 5 اسرائیلی ہلاک

فوٹو: اسرائیلی میڈیا
فوٹو: اسرائیلی میڈیا

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے اسرائیل میں راکٹ حملوں میں 5 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق راکٹ حملہ شمالی سرحد کے قریب  متولا قصبے کے قریب کیا گیا ہے، جس میں 5 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

چینل 12 کے مطابق مرنے والوں میں ایک اسرائیلی شہری تھا، جبکہ باقی 4 غیر ملکی شہری تھے، جبکہ زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملوں میں کم از کم 2,822 افراد شہید  اور 12,937 زخمی ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید