ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ سابق وزیراعظم کےخلاف قانونی کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ الزامات غلط ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکا نے کوئی کردار ادا کیا۔
ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ اس پوڈیم سے یہ بات متعدد بار کہہ چکے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کو اپنے قانون اور آئین کے مطابق طے کرنا ہے۔