• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات


وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر نے پاک قطر تعلقات کے پہلوؤں کاجائزہ لیا۔ فوٹو پی آئی ڈی
وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر نے پاک قطر تعلقات کے پہلوؤں کاجائزہ لیا۔ فوٹو پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات ہوئی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا۔

دوحا میں وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر سے وفود کی سطح پر ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے وسیع معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر نے پاک قطر تعلقات کے پہلوؤں کاجائزہ لیا، فریقین نے مشترکہ اقتصادی اہداف اور علاقائی استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔

شہباز شریف اور امیر قطر نے اسٹریٹجک تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 وزیراعظم اور امیر قطر نے علاقائی، عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی، خطے میں کشیدگی بڑھنے پر بھی گفتگو کی گئی۔

شہباز شریف  نے امیر قطر کی طرف سے فلسطین کے معاملے پر قطر کے مؤقف کی تعریف کی، وزیراعظم نے فوری جنگ بندی کیلئے قطر کی ثالثی، انسانی امداد کی فراہمی کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید