پنجاب میں سیشن و سول عدالتوں میں نئے عدالتی اوقات کار کا اطلاق آج سے ہو گا۔
صوبے میں موجود تمام سول و سیشن عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک صبح 9 سے شام 4 بجے تک سماعت ہو گی جبکہ دوپہر 1 سے ڈیڑھ بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہو گا۔
عدالتوں میں جمعے کے روز صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک سماعت ہو گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد پنجاب کی ماتحت تمام عدالتوں میں اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔