• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سرما کے دوران ضلعی عدالتوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب میں موسم سرما کے دوران ضلعی عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے، یکم نومبر سے سیشن و سول کورٹس میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک عدالتی وقت ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی عدالتوں میں اوقات کار کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا، تبدیل شدہ اوقات کار 31 مارچ 2025 تک نافذ العمل رہے گا،سوموار سے جمعرات اور ہفتہ ضلعی عدالتوں کے اوقات صبح 9 بجے سے 4 بجے تک ہوں گے،جمعہ کے روز عدالتوں میں صبح 9 بجے سے ایک بجے تک کام ہوگا۔
ملتان سے مزید