فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 188 ارب 80 کروڑ روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 3631 ارب 40 کروڑ روپے کے محصولات اکٹھے کرنا تھے لیکن 3442 ارب 60 کروڑ روپے اکٹھے کیے جاسکے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 169 ارب روپے سے زیادہ ریفنڈ کیا۔
ایف بی آر نے اکتوبر کے مہینے میں 879 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے جبکہ اسے اس دوران 980 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنا تھا۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق اکتوبر میں ایف بی آر نے ہدف سے 101 ارب روپے کم ٹیکس اکٹھا کیا اور 22 ارب 60 کروڑ روپے ری فنڈ کیے۔