• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں ساڑھے 19 فیصد کمی

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 19 اعشاریہ 5 فیصد کمی آئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال پہلے 4 ماہ تجارتی خسارہ 6 ارب97 کروڑ ڈالر سے زائد رہا جو گزشتہ سال اسی عرصے 7 ارب 39 کروڑ ڈالر تھا۔

اکتوبر میں تجارتی خسارہ 31 اعشاریہ 9 فیصد کمی سے 1 ارب 49 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ برس اکتوبر میں 2 ارب 17 کروڑ ڈالر سے زائد تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں تجارتی خسارے میں 19 اعشاریہ 69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ برآمدات 13 اعشاریہ 45 فیصد اضافے سے 10 ارب 88 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں برآمدات کا حجم 9 ارب 59 کروڑ ڈالر تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں برآمدات 10 اعشاریہ 64 فیصد اضافے سے 2 ارب97 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اکتوبر میں یہ حجم 2 ارب 69 کروڑ ڈالر تھا۔

ستمبر کی نسبت اکتوبر میں برآمدات میں 4 اعشاریہ 90 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ستمبر میں یہ حجم 2 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال پہلے 4 ماہ مجموعی درآمدات 5 اعشاریہ 17 فیصد اضافے سے 17 ارب 85 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال اس دورانیے کا حجم 16 ارب 98 کروڑ ڈالر تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات 8 اعشاریہ 2 فیصد کمی سے 4 ارب 47 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ سال اکتوبر میں درآمدات کا حجم 4 ارب 86 کروڑ ڈالر تھا، ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں درآمدات میں 3 اعشاریہ 93 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید