2023ء کے آخری ماہ برآمدات میں بڑا اضافہ ہوا ہے جبکہ تجارتی خسارے اور درآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دسمبر کے پہلے 20 روز میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 33.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزارتِ تجارت کےذرائع نے بتایا ہے کہ یکم سے 20 دسمبر 2023ء تک برآمدات 1 ارب 92 کروڑ ڈالرز رہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 1 ارب 45 کروڑ ڈالرز تھا۔
یکم تا 20 دسمبر 2023ء درآمدات میں 12.8 فیصد کمی ہوئی، درآمدات 2 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہیں۔
گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 3 ارب 17 کروڑ ڈالرز تھا۔
یکم سے 20 دسمبر 2023ء تک تجارتی خسارے میں 51.3 فیصد کمی ہوئی، تجارتی خسارہ 84 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 1 ارب 72 کروڑ ڈالرز تھا۔