• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دولت کا دکھاوا کرنیوالی دبئی کی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے شوہر کی لگائی پابندیاں بیان کر دیں


دبئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر سودی النادک نے اپنے کروڑ پتی شوہر کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں سے متعلق ویڈیو شیئر کر کے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ دی۔

26 سالہ برطانوی خاتون سودی النادک فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے دبئی کے کروڑ پتی شیخ شوہر کی دولت کی نمود و نمائش کے لیے شہرت رکھتی ہیں، تاہم اب انہوں نے ایک نئی ویڈیو شیئر کر کے بحث چھڑ دی ہے۔

نئی ویڈیو میں انہوں نے دبئی میں کاروبار کرنے والے اپنے کروڑ پتی شوہر کی جانب سے عائد پابندیاں بیان کی ہیں۔

انفلوئنسر سودی النادک کا کہنا ہے کہ مجھے بیگ اور جوتے الگ رنگوں میں پہنے کی اجازت نہیں ہے، ہر بار میرے جوتوں اور بیگ کا میچنگ رنگ میں ہونا لازمی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے ملازمت کی اجازت نہیں، تمام اخراجات میرے شوہر کی ذمے داری ہیں، میں کھانا نہیں پکاتی، ہم ہمیشہ باہر کھانا کھاتے ہیں، میرا میک اپ اور ہیئر اسٹائل پروفیشنل میک آپ آرٹسٹ سے ہونا لازمی ہے، مجھے مَردوں سے دوستی رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

سودی النادک نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ مجھے سودی ریلا کہہ سکتے ہیں کیونکہ میں اس کی شہزادی ہوں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میرے کروڑ پتی شوہر کے دبئی میں میرے لیے سخت قوانین ہیں۔

مذکورہ ویڈیو نے فوراً ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی، صارفین ان سخت پابندیوں کو جاننے کے بعد حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آپ سنہرے پنجرے میں قید ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سودی النادک نے ایک ویڈیو شیئر کر کے توجہ حاصل کی تھی۔

مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر نے تقریباً 50 ملین امریکی ڈالرز (پاکستانی 13 ارب سے زائد) کا ایک نجی جزیرہ خریدا ہے تاکہ وہ بغیر کسی فکر کے ساحلِ سمندر پر بکنی پہن سکیں۔