• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی صدر نے نئے ایرانی بیلسٹک میزائل کو بڑا چیلنج قرار دیدیا

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ۔فوٹو: فائل
اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ۔فوٹو: فائل

اسرائیلی صدر نے نئے ایرانی بیلسٹک میزائل کو بڑا چیلنج قرار دے دیا۔ 

تل ابیب میں اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے کہا کہ 6 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد والے نئے میزائل تباہی کا سبب بن رہے ہیں۔

اسرائیلی صدر نے مزید کہا کہ ایرانی میزائل موت اور تباہی لاتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے میں پہلے کبھی نہ استعمال ہونے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، تازہ حملوں میں تل ابیب کے 8 علاقوں میں تباہی پھیلی، کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہوئی، 4000 قابض آبادکاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت میں ٹرین سروس غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردی گئی ہے، بن گورین ایئرپورٹ پر ری فیولنگ طیاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد خطے میں امریکا کے بغیر نیا توازن قائم ہوگا۔ وزارت دفاع کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 600 امریکی فوجی ہلاک کیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید