ایرانی میزائلوں کے شدید حملے میں اسرائیل کے کئی علاقے نشانہ بن گئے۔
ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم زیادہ تر میزائل روکنے میں ناکام رہا۔
تل ابیب میں زور دار دھماکے ہوئے جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں آگ لگ گئی، ترک میڈیا نے ویڈیوز جاری کردی ہیں۔
ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیل میں کئی سو افراد زخمی ہوئے اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے، تاحال نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
اسرائیلی حکام کی سخت سینسر پالیسی جاری ہے، تباہ ہونے والے مقامات کے قریب میڈیا کو جانے سے روک دیا گیا ہے اور جواز تراشا ہے کہ میڈیا امدادی سرگرمیوں میں خلل پیدا کرسکتا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ میں ویڈیو جاری کی گئی ہے اور دعویٰ کیا گیا کہ ایرانی حملوں میں اسرائیلی شہر ہولون میں کئی مقامات پر تباہی ہوئی ہے۔