• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ عید الفطر کے اسلامی تہوار کے پیش نظر آپریشن غضب للحق روکنے کا فیصلہ کیا گیا، عید الفطرکے احترام ،برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر کارروائی روکی گئی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور قطر کی درخواست پر کارروائیاں روکی گئیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپریشن غضب للحق آج رات سے 23 اور 24 مارچ کی درمیانی رات تک رکا رہے گا، اس دوران سرحد پارحملہ، دہشتگردی یا ڈرون حملہ ہوا تو آپریشن نئی شدت سے دوبارہ شروع ہوگا۔

اس سے قبل وزیر اطلاعات نے  آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین تفصیلات سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ 16مارچ کی رات پاک فورسز نے کابل اور ننگر ہار میں افغان فوجی تنصیاب کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ  آپریشن غضب للحق میں اب تک 707 افغان طالبان مارے گئے، 938 زخمی ہوئے،  پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی 255 چوکیوں کو تباہ اور 44 پر قبضہ کرلیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے 237 ٹینک، بکتربند گاڑیاں اور توپیں تباہ کیں، پاکستان نے افغانستان میں 81 دہشت گرد اور معاون انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔

قومی خبریں سے مزید