• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی بیت المقدس فلسطینی عوام کا مقدر ہے، حمایت مظلومین کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے امام بار گاہ وحدت المسلمین میں حمایت مظلومین کانفرنس منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام،ذمہ داران اور کارکنان نے شر کت کی، کا نفرنس سے خطاب کر تے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی بیت المقدس فلسطینی عوام کا مقدر ہے مغرب اسرائیل کو جتنا بھی سہارا دے اسرائیل کا وجود دنیا کے نقشے سے مٹ کر رہے گا، لاکھوں بے گناہ مظلوم انسانوں کا خون رنگ لائے گا آج سارا مغرب اسرائیل کی پشت پناہی کے لئے متحد ہو گیا ہے لیکن مسلم حکمرانوں پر بے حسی طاری ہے ،اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خظاب کیا۔