کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک کالونی تھانہ کی حدود میانوالی کالونی میوہ شاہ کے قریب شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 45سالہ امان اللہ ولد یعقوب ،16سالہ عامر ولد مظفر اور8سالہ شہزاد ولد غلام عباس زخمی ہوگئے،ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی ملک ممتاز کا کہنا ہے شادی کی تقریب میں معمولی تکرار پر آپس میں لڑ ائی ہوئی ،واقعے کے بعد لوگ بھاگ گئے ، مدعی مقدمہ کی جانب سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔