پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسلسل دوسرے روز ایک ہزار پوائنٹس کی تیزی اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں مسلسل دوسرے روز ایک سو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس آج پہلی بار 92 ہزار پوائنٹس ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1078 پوائنٹس اضافے سے 91 ہزار 938 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 92 ہزار 159 رہی۔
شیئرز بازار میں آج 58 کروڑ 95 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 29 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 101 ارب روپے اضافے سے 11 ہزار 809 ارب روپے ہے۔