واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکی انتخابات پر امن و امان اور الیکشن عملے پر تشدد کے خدشات سے نمٹنے کیلے غیرمعمولی سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔ریاست اوریگان، واشنگٹن اور نیواڈا میں نیشنل گارڈ فعال ہیں جب کہ خطرات پر نظر رکھنے کیلئےایف بی آئی نے کمانڈ پوسٹ قائم کردی ہے۔امریکہ بھر میں ایک لاکھ کے قریب پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی بڑھادی گئی ہے، پولنگ عملے کیلئے خصوصی مسلح ٹیمیں تعینات ہیں۔الیکشن عملے کی سیکورٹی کیلئے ایک ہزار Panic Buttons منگوا لئے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق غلط معلومات سے الیکشن عملے، ورکرز اور ان کے خاندانوں کو خطرہ ہوسکتا ہے، واشنگٹن میں الیکشن کے دن اور اس کے ہفتوں بعد تک غیریقینی صورتحال کا خدشہ ہے۔دوسری جانب سائبر سیکورٹی چیف نے کہا کہ بیرونی مخالفین پہلے سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر جھوٹ کو پھیلا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غلط معلومات کا ایک آتش فشاں ہے جس کا امریکی عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے اور بنایا جارہا ہے۔