پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر مایوں کے لباس میں تصاویر شیئر کردیں۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی مایوں کی تصاویر سامنے آگئیں، ان تصاویر میں اداکارہ کو زرد رنگ کے جوڑے میں مہندی لگائے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک تصویر میں نیلم منیر والدہ کے ساتھ موجود ہیں، مایوں کے موقع پر اداکارہ نے کراچی کے خوبصورت مقام پر فوٹو شوٹ کروایا ہے۔
نیلم منیر کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ ان کی خوشیوں سے بھری شادی شدہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پچھلے کافی عرصے سے نیلم منیر کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں اور یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ دسمبر 2024ء میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔
بعد ازاں، گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک نجی بیوٹی سیلون نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ایک سیلیبرٹی دلہن کی اس انداز بنائی گئی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کا چہرہ نظر نہیں آ رہا تھا۔
نجی بیوٹی سیلون کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اداکارہ کا نام لیے بغیر یہ لکھا گیا تھا کہ ہماری پسندیدہ سیلیبریٹی دلہن کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں، ہم ان کے پہلے ایونٹ ’دعائے خیر‘ کی مکمل جھلک جلد دکھانے کے لیے بے حد پُرجوش ہیں، اس خوبصورت شخصیت کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔
اس ویڈیو پر کچھ سوشل میڈیا صارفین کا یہ کہنا تھا کہ ویڈیو اداکارہ نیلم منیر کی ہے۔