• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: پڑوسی کو کلہاڑی سے قتل کرکے باپ بیٹا اس کا کٹا ہوا سر لے کر تھانے پہنچ گئے

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناشک میں ایک شخص اور اسکے بیٹے نے مبینہ طور پر اپنے پڑوسی کو کلہاڑی اور درانتی سے قتل کرنے کے بعد اس کا کٹا ہوا سر لے کر تھانے پہنچ گئے اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ واقعہ بدھ کی صبح دیندوری تعلقہ کے گاؤں نناشی میں پیش آیا، بعد میں پولیس نے مذکورہ بالا شخص اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا تاہم اس کی عمر کی ابتک تصدیق نہیں ہوسکی۔

ایک سرکاری افسر کے مطابق 40 سالہ سریش بوکے اور اسکے بیٹے نے اپنے 35 سالہ پڑوسی گلاب رامچندر وگھمرے کو کلہاڑی اور درانتی سے قتل کیا اور مقتول کا کٹا ہوا سر اور آلہ قتل لیکر پولیس چوکی پہنچے اور گرفتاری دی۔ 

واقعہ کے بعد گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری متعین کی گئی۔ 

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں پڑوسیوں میں کافی وقت سے جھگڑا تھا اور دونوں ایک دوسرے کے خلاف تھانے میں شکایت بھی درج کراچکے تھے، سریش بوکے کو شک تھا کہ گلاب رامچندر اسکی بیٹی کو شادی کےلیے اکسا رہا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید