نامور بھارتی اداکار ورون دھون کی 2024 کی آخری فلم ان کےلیے تباہ کن ثابت ہوئی، سلمان خان کی انٹری کے باوجود فلم مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 160 کروڑ کے بجٹ میں بننے والی یہ فلم مداحوں کو نہ بھا سکی اور ریلیز کے بعد سے اب تک صرف 47 کروڑ ہی کماسکی ہے۔
خیال رہے کہ ورون دھون فلم بےبی جان کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، اور اسکی مدد سے ایکشن فلموں میں انٹری دینا چاہتے تھے کیونکہ گزشتہ چند سالوں میں بالی ووڈ میں ایکشن فلموں کا ہی راج رہا ہے۔
تاہم ورون دھون کی امیدوں کے برعکس فلم شائقین کو زیادہ متاثر نہ کرسکی اور باکس آفس پر بھی ناکام رہی۔
اس حوالے سے باکس آفس ماہرین کا کہنا ہے کہ بےبی جان ایٹلی کی فلم تھیری کا ری میک نہیں تھا بلکہ اسے اوریجنل فلم سے ہی کاپی کیا گیا تھا جبکہ اس میں کچھ تبدیلی کرنے کی کوشش بھی کی گئی جو فلم بینوں کو پسند نہ آئی۔
فلم نے پہلے روز صرف 12 کروڑ کی کمائی کی جو ایک بڑے انٹرٹینر کےلیے انتہائی کم سمجھا جاتا ہے جبکہ فلم نے اپنے ریلیز کے آٹھویں روز تک بھارت میں 35 کروڑ جبکہ مجموعی طور پر 47 کروڑ کا بزنس کیا۔