• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیشی درسی کتابوں میں بانی بنگلا دیش کا نام ضیاء الرحمان کردیا گیا


بنگلا دیش کی درسی کتابوں میں بانی بنگلا دیش کا نام ضیاء الرحمان کر دیا گیا اور کتابوں میں لکھا گیا ہے کہ 1971 میں آزادی کا اعلان میجر جنرل ضیاء الرحمان نے کیا تھا۔ 

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق پرائمری اور سیکنڈری کے طلبا کی کتابوں میں یہ تبدیلی  2025 کے اکیڈمک سال سے شامل ہوگی۔  

ان تبدیلیوں کے نفاذ کےلیے عبوری حکومت نے سبجیکٹ اسپشلسٹ ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں مختلف گریڈز کی 33 نصابی کتابوں میں نظر ثانی کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

ان معاملات کو دیکھنے والے ایک رکن کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے خیالات و نظریات اور تقاریر کو ٹیکسٹ بک سے خارج کر دیا جائے گا۔

ڈھاکا سے بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ثانوی اور اعلیٰ ثانوی کلاس کے طلبا کی کتابوں میں بنگلا دیش کے بانی کا نام ضیاء الرحمان کر دیا گیا ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم حسینہ واجد نے 2010 میں درسی کتابوں میں اپنے والد مجیب الرحمان کو 1971 کی آزادی کا اعلان کرنے والا لکھوایا تھا۔ 

بنگلا دیشی محقق کے مطابق درسی کتابوں کو مبالغہ آمیزی اور مسلط کردہ تاریخ سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ میجر جنرل ضیاء الرحمان بنگلا دیش کے سابق صدر، آرمی چیف اور بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے بانی تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید