• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی بطور غیر مستقل رکن 2 سالہ مدت کا آغاز

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا پرچم لگا دیا گیا، پاکستان آٹھویں بار غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دیگر غیر مستقل ارکان ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ کے پرچم بھی لگائے گئے۔

گزشتہ سال جون میں پاکستان کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 193رکن ممالک میں سے 182 کے ووٹ ملے تھے۔

یاد رہے کہ سلامتی کونسل 5 مستقل اور 10 غیر مستقل ارکان پر مشتمل ہے، مستقل ارکان میں امریکا، برطانیہ، روس، چین اور فرانس شامل ہیں۔

ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے نیویارک میں جیو نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے مسئلے نے دوبارہ سر اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور حکومت متحد ہیں کہ اب بھی دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید