نیویارک( نیوز ڈیسک)امریکی صدارتی انتخابات سے قبل انتخابی مہم آخری روز بھی بھرپور جوش و خروش سے جاری رہی۔جہاں سروےرپورٹ سامنے آئی ہے کہ امریکی خواتین ووٹرز ہیرس کی حامی ہیں جبکہ مردوں کی بڑی تعداد ٹرمپ کے ساتھ ہے۔ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ، دونوں نے اپنی حتمی ریلیوں اور تقاریر کے ذریعے اہم سوئنگ ریاستوں میں ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کی۔ سروے اور تجزیوں کے مطابق، دونوں امیدوار کے درمیان قومی سطح پر اور خاص کر پنسلوانیا، مشی گن، اور نارتھ کیرولائنا جیسی ریاستوں میں کانٹے کا مقابلے ہے، ان ریاستوں کے نتائج انتخابات کے حتمی نتیجے پر فیصلہ کن اثر ڈال سکتے ہیں۔