برسلز(حافظ اُنیب راشد) یورپین پارلیمنٹ میں نئے یورپین کمشنرز کے انٹرویو کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے پارلیمنٹ کی متعلقہ کمیٹیوں میں 4 نئے کمشنرز پیش ہوئے اور اپنے متعلقہ محکمے کے متعلق ممبران کو آگاہ کیا ۔ واضح رہے کہ ممبران پارلیمنٹ ان سے سوال و جواب کی روشنی میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین کی جانب سے پیش کردہ کمشنرز کی نامزدگیوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔ لیکن اس کے باوجود نامزد کمشنرز کو پارلیمنٹ کی سکروٹنی میں مسترد ہونے کا خطرہ رہتا ہی ہے۔