پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے سابق افسر سلیم خان کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا۔
سلیم خان کی بطور رجسٹرار سپریم کورٹ تقرری کی منظوری ججز کمیٹی نے دی ہے۔ انکی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی تقرری 7 نومبر 2024 سے کی گئی ہے۔ انکی تقرری 3 سال کے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ نئے رجسٹرار سپریم کورٹ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا بھی رہ چکے ہیں۔